the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو جمعہ کو لنچ پر مدعو کیا ہے جس میں صدر کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ محترمہ گاندھی نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی، ترنمول کانگریس، بہوجن سماج پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی، دراوڑ منیتر کزگم اور کچھ دیگر جماعتوں کے لیڈروں کو ذاتی طور پر فون کرکے دعوت دی ہے۔

میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتا رام یچوری کے شامل ہونے کی امید ہے۔ صدر پرنب



مکھرجی کو دوبارہ صدر بنانے کا مشورہ دینے والے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اس میں شریک نہیں ہوں گے۔ مسٹر کمار کی جگہ جنتادل یو کے سینئر لیڈر شرد یادو حصہ لیں گے۔

مسٹر مکھرجی کی مدت کار جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ صدارتی امیدوار کے لئے محترمہ گاندھی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں سے فون پر اور انفرادی طور پر بات چیت کر رہی ہیں۔ مسٹر نتیش کمار اور محترمہ ممتا بنرجی اس سلسلے میں محترمہ گاندھی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ صدر کے لئے مشترکہ امیدوار اتار کر بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کو سخت ٹکر دی جائے۔ بی جے پی نے صدارتی امیدوار کے تعلق سے اپنے پتے نہیں کھولے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.